21 فروری 2013 - 20:30

تہران کی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں مغرب اور علاقے کے بعض حکام کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائيوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی۔

ابنا: دارالحکومت تہران کی نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں مغرب اور علاقے کے بعض حکام کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائيوں پر عالمی اداروں کی خاموشی کی مذمت کی۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مشرق وسطی کے واقعات کے تعلق سے عالمی اداروں کی دوہری پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے ادارے عراق ۔ شام ۔ بحرین ۔ پاکستان اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی کے خاموش تماشائي بنے بیٹھے ہیں اور مغربی ملکوں نیو صیہونی حکومت کے  زیر اثر ہونے کی وجہ سے ان مجرمانہ کاروائيوں کو روکنے کی کوئي سنجیدہ کوشش نہیں کرتے۔ خطیب جمعہ تہران نے پاکستان سمیت عالم اسلام کے مختلف علاقوں میں جاری دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مجرمانہ کارروائیوں پر سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی ان دہشتگردانہ کاروائیوں کے حقیقی بانی و باعث امریکہ اور صیہونی حکومت کے جرائم میں شراکت کے معنی میں ہے۔ خطیب جمعۂ تہران نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر عالمی اداروں کی کارکردگي سے امن عالم خطروں کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے حکام، پیسے۔ ہتھیاروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں پرعمل درامد کررہے ہیں لیکن انہیں ہرگز کامیابی نہیں ملے گي کیونکہ یہ سب لوگ نابودی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے مظلوم ملت بحرین کےخلاف آل خلیفہ کےجرائم کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ملت بحرین اپنی استقامت سے اپنے حقوق حاصل کرلے گي۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر تین دہائیوں سے جاری پابندیوں، دباؤ اور دہشتگردانہ کاروائيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے بھر پور طرح سے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام بنادی ہیں۔ آیت اللہ کاشانی نے کہاکہ علاقے میں اسلامی بیداری اسلامی انقلاب سے متاثر ہے لیکن دشمن اس بیداری کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس کے خلاف سازشیں کررہا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گي کیونکہ یہ بیداری روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔